ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی فسادات کے ملزم خالد سیفی کو ملی ضمانت، کڑکڑڈوما عدالت نے شواہد کو درست تسلیم نہیں کیا

دہلی فسادات کے ملزم خالد سیفی کو ملی ضمانت، کڑکڑڈوما عدالت نے شواہد کو درست تسلیم نہیں کیا

Fri, 06 Nov 2020 11:17:24    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے فسادات کے ملزم خالد سیفی کی ضمانت منظور کرلی ہے- عدالت نے ثبوتوں کو درست تسلیم نہ کرتے ہوئے سیفی کی ضمانت منظور کرلی ہے- خالد سیفی کودہلی فسادات کی سازش کے ایک معاملے میں (ایف آئی آر 101) کے تحت یہ ضمانت دی گئی ہے-

سیفی کوعدالت نے پولیس کے ذریعہ پیش کئے گئے شواہد کوسازش کے معاملے میں درست تسلیم نہ کرتے ہوئے یہ حکم دیا ہے- تاہم سیفی کو ابھی جیل میں ہی رہنا ہوگا-کڑکڑڈوما عدالت نے اس معاملے میں پولیس پر سخت تبصرے کئے -

خالد سیفی کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے کہاکہ اس معاملے میں پولیس نے ناکافی شواہد کی بنا پر ملزم پر چارج شیٹ کرنے میں اپنا دماغ نہیں لگایا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس نے انتقامی کارروائی کی ہے- عدالت نے صرف ایک گواہ کے بیان کی بنیاد پر دہلی فسادات کی سازش کے ثبوت کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کردیا-


Share: